اسلام آباد ، راولپنڈی اور مری میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیکفیشن کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس ، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند رہی تھی۔ جس پر وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کی گئی تھی۔
احتجاج کیلئے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں شہباز حکومت نے دارالحکومت میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کیا ہوا ہے۔ اگر صورتحال خراب ہوئی تو فوج کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔