5
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے اپنا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان پیپلز پارٹی کے حسن زہری نے بی اے پی کے محمد صالح بھوتانی کی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے کی تھی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے کیس کا دوبارہ ای سی پی کو ریمانڈ دیتے ہوئے 30 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔