Home » ای سی سی کا بڑا معاشی پیکج منظور،یوتھ سکل پروگرام،دانش سکولز اور صحت کیلئے اربوں کی منظوری

ای سی سی کا بڑا معاشی پیکج منظور،یوتھ سکل پروگرام،دانش سکولز اور صحت کیلئے اربوں کی منظوری

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سماجی شعبوں کو مستحکم بنانے کیلئے بڑے مالی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں نوجوانوں کی فنی تربیت،معیاری تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جسے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے ملک میں معاشی و سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے اہم اور بڑے مالی فیصلوں کی منظوری دے دی،جس کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزیراعظم یوتھ اسکل پروگرام اور دانش سکولز کے لیے 3 ارب 91 کروڑ روپے کی منظوری دی، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں 1989 کے کشمیری مہاجرین کے گزارہ الاونس میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 3500 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے ماہانہ کر دیا گیا جبکہ اس مد میں 57 کروڑ 88 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز بھی منظور کیے گئے۔ای سی سی نے قومی صحت پروگرام کیلئے 150 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی، جس سے ملک میں صحت کی سہولیات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ایک ارب روپے کے وزیراعظم پیکج کی بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ ریلوے کے مالی مسائل کو کم کیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام و فعالیت کیلئے بھی ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،جس کا مقصد زرعی برآمدات کو فروغ دینا اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی اصولی منظوری بھی دی گئی،جس کے تحت ادارے کے 30 فیصد شیئرز فروخت کرنے اور انتظام نیشنل لاجسٹکس سیل(این ایل سی)کے سپرد کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔ای سی سی نے قیمتی پتھروں کی صنعت کیلئے نئی قومی پالیسی کی منظوری بھی دی، جس کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں وزیراعظم آفس کی مرمت کیلئے 16 کروڑ روپے جبکہ ایف سی کے پی(نارتھ) ہسپتال کیلئے 48 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ای سی سی کے یہ فیصلے نہ صرف معیشت کے مختلف شعبوں کو سہارا دینے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ نوجوانوں،صحت اور برآمدات کے شعبوں میں بہتری کے نئے امکانات بھی پیدا کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز