تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پستے کھانے سے نہ صرف عمر میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بینائی کا مسئلہ بھی دور ہوتا ہے۔
پستے کا شمار ڈرائی فروٹ میں ہوتا ہے اور یہ خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ذائقہ بھی ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے جو لوگ پستے روانہ کی بنیاد پر کھاتے ہیں اُن کو بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُن کی بینائی بہتر ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اُن کو عینک سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
یہ بات ٹفٹس یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں ہے۔ تحقیق کے مطابق تقریبا 2 ماہ کے لیے پیستوں کا استعمال ایک خاص مقدار میں کرنے سے آنکھوں کی پتلی کو تحفظ ملتا ہے اور بینائی کا مسئلہ کم ہوتا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر عمر بڑھنے سے بینائی بھی کمزور ہو جاتی ہے لیکن روزانہ پستے کھانے سے بڑھاپے اور بینائی دونوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔