اسلام آباد (اسلم مراد ) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواع کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر آگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے ہندوکش میں تھا اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ چترال اور وزیر استان کے علاوہ جھٹکوں کا سلسلہ افغانستان، تاجسکتان اور ایران کے مختلف علاقوں تک بھی جاری رہا۔
زلزلے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو بھی الرٹ کردیا گیا، تاہم کسی قسم کے نقصا ن کی فی الحال اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔