اسلام آباد، راولپنڈی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر آ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان، زیر زمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔
سماہنی، بھمبر ، لوئر دیر ، بلوچ ، دھیرکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ مری ، جہلم ، چکوال اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
ان علاقوں سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔