Home » سوات اور گرد و نواح میں پھر زلزلہ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس

سوات اور گرد و نواح میں پھر زلزلہ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

سوات(ایگزو نیوز ڈیسک)سوات اور گرد و نواح سمیت پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، مقامی افراد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایگزو نیوز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈ رہا لیکن شدت اتنی تھی کہ عمارتیں لرز اٹھیں اور عوام میں گھبراہٹ پھیل گئی۔ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے جبکہ سڑکوں پر بھی رش دیکھنے کو ملا۔ زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور ابتدائی جائزے کے مطابق کسی بڑے خطرے کی اطلاع نہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔دوسری جانب پاپوا نیو گنی میں بھی 6 شدت کے زلزلے نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ وہاں بھی عوام کھلے مقامات پر نکل آئے تاہم نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز