ایبٹ آباد: شدید برف باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں سے گزارش ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ تاکہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔ جی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے انٹری پوائنٹس پر اقدامات جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلیات میں موجود سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج زیل نمبرات پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ گلیات میں شدید برف باری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تین روز کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار الغنی نے سکول بند رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت افسران کو ہدایت دی ہے کہ گلیات کے سکول تین روز بند رکھے جائیں۔