Home » ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا،دبئی سبز جھنڈوں اور پاکستانی نعروں سے گونج اٹھا

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا،دبئی سبز جھنڈوں اور پاکستانی نعروں سے گونج اٹھا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل دبئی میں گرین شرٹس کے حق میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانے شائقین بڑی تعداد میں دبئی پہنچ چکے ہیں، جہاں اس وقت سوشل میڈیا سے لے کر اسٹیڈیم کے ماحول تک پاکستانی حمایتی چھائے ہوئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے چاہنے والے دبئی میں موجود ہیں، لیکن اس بار پاکستانی مداحوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی بحث جاری ہے، جہاں “گرین آرمیز” کی موجودگی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے میچ سے قبل ہی شہر کو سبز جھنڈوں، پوسٹرز اور قومی ٹیم کے حق میں نعروں سے سجا دیا ہے۔ گلیوں، بازاروں اور اسٹیڈیم کے اطراف قومی ٹیم کے ترانے گونج رہے ہیں، جس سے دبئی کا رنگ نمایاں طور پر سبز دکھائی دیتا ہے۔بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی حمایت کے لیے پرجوش انداز میں میدان میں موجود ہیں، مگر پاکستانی مداحوں کی اکثریت کے باعث مجموعی فضا گرین شرٹس کے حق میں ڈھلتی محسوس ہو رہی ہے۔کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ شائقین کا یہ عوامی جوش و خروش پاکستانی ٹیم کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا اور کھلاڑیوں کو دباو کم کرنے میں مدد دے گا۔ ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر میچ کسی فائنل سے کم نہیں ہوتا اور کھلاڑیوں پر شائقین کی امیدوں کا بوجھ ہمیشہ اضافی دباو پیدا کرتا ہے تا ہم دبئی میں پاکستانی برادری کی بھرپور موجودگی اس دباو کو کم کر کے حوصلہ بڑھانے کا کام کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے غیر معمولی حیثیت رکھتے ہیں، اور دبئی میں آج ہونے والا یہ مقابلہ بھی اسی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جہاں سب کی توجہ کا مرکز صرف پاکستانی ٹیم ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز