Home » دبئی سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن کی خبریں افواہیں قرار،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے تردید کر دی

دبئی سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن کی خبریں افواہیں قرار،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے تردید کر دی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکرز کی مبینہ ڈی پورٹیشن سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد افواہیں قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کے روزگار کے مواقع میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکرز کو ڈی پورٹ کیے جانے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ یہ دعوے بے بنیاد اور غلط ہیں،متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے روزگار مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کسی بھی پاکستانی کو وہاں سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب،قطر اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی ورکرز کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پہلے سے زیادہ بہتر ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے سرگرم ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ کیا جا سکے۔ان کے مطابق نئی مارکیٹس تک رسائی کے باعث مستقبل میں بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز