Home » منشیات کیس کی ملزمہ پنکی کی عدالت میں پیشی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس میں کھلبلی،انکوائری کا حکم

منشیات کیس کی ملزمہ پنکی کی عدالت میں پیشی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس میں کھلبلی،انکوائری کا حکم

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)کراچی میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،جہاں سے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا۔دورانِ پیشی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنے کے واقعے نے پولیس کے اندر تشویش اور ہلچل پیدا کر دی،جس پر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔آئی جی سندھ نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ پولیس حکام نے اسے ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شہر قائد میں منشیات کی برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پیشی کے دوران ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں لانے کے واقعے نے پولیس کے اندر ہلچل مچا دی اور اعلیٰ سطح پر فوری نوٹس لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ گارڈن پولیس کی حالیہ کارروائی سے متعلق ہے جس میں ملزمہ کے قبضے سے مبینہ طور پر پستول، بھاری مقدار میں کوکین،کیمیکلز اور دیگر نشہ آور مواد برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے شہر میں منشیات کی ترسیل اور سپلائی میں ملوث رہی ہے اور مختلف کیسز میں مطلوب بھی تھی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی لانے پر سیکیورٹی پروٹوکول اور معیاری طریقہ کار کی خلاف ورزی سامنے آئی،جس پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام پہلووں کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کرے اور جلد رپورٹ پیش کرے۔اس کے ساتھ ہی متعلقہ تفتیشی افسر اور عملے کی فوری معطلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت ایس او پیز اور قانونی ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام افسران اور اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی رپورٹ جلد اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی جبکہ منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز