لاہور (اسلم مراد ) پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان بدترین خشک سالی کے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے اور خاص طور پر پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے زیریں علاقے اس صورت حال سے سخت متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور طویل خشک سالی کی وجہ سے پانی کے قابل استعمال ذخیرہ میں حیران کن حد تک کمی آئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو اپریل کے آخر میں تینوں صوبوں کے زیریں علاقوں کو فصلوں کے لیے پانی دستیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی اس سے بچنے کی کوئی صورت موجود ہے اس لیے حکومت فوری اقدامات کرے ۔