منگل, جنوری 14, 2025
Home » ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تقاریر کا شیڈول جاری

ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تقاریر کا شیڈول جاری

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے:

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ رواں سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے تصدیق کی. کہ دونوں حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک. 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 سے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے بات کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نے. پہلے پاکستانی یوٹیوبر کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا. لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے نہیں آسکے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے پوچھا گیا. کہ وہ بھارت سے ہجرت کر کے ملائیشیا کے بجائے پاکستان کیوں نہیں گئے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا. کہ ان کے لیے پاکستان جانا آسان تھا. کیونکہ وہاں کے لوگ انھیں جانتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا. کہ اگر وہ پاکستان جانا چاہتے تو جا سکتے تھے، لیکن شریعت کا اصول ہے کہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے چھوٹا نقصان برداشت کرنا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز