Home » مولانا میرے والد جیسے ہیں،ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے بیان پر حیران کن وضاحت دے دی

مولانا میرے والد جیسے ہیں،ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے بیان پر حیران کن وضاحت دے دی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)ایک طرف مولانا طارق جمیل کے گھر میں نکاح کی تقریب کے دوران بالی ووڈ گانوں کی گونج،دوسری طرف سوشل میڈیا پر تنقید کی آندھی اور اب ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کھل کر سامنے آنا اور اپنے نکاح کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے اور مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کے تنقیدی بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف واضح کر دیا،انہوں  نے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین کو قانونی نوٹس کی دھمکی دے دی جبکہ مولانا یوسف جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی مولانا کو باپ مانتی ہوں،آپ اکیلے مالک نہیں۔

ایگزو نیوز کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ  نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں کہا کہ اُن کے نکاح اور ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا پر چلائی جانے والی مہم غیر منصفانہ،من گھڑت اور اخلاقی حدود سے عاری ہے،سوشل میڈیا پر کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا ایک انتہائی گھناونا عمل ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ میں نے کسی کا تقدس پامال کیا،حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں چند لمحوں کے موسیقی والے حصے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،حالانکہ نہ تقریب میں بے ادبی ہوئی اور نہ ہی کسی مقام کی حرمت متاثر کی گئی۔ڈاکٹر نبیہہ نے دعویٰ کیا کہ اُن کے خلاف ایک منظم سوشل میڈیا مہم کسی مخصوص چینل یا تنظیم کی سرپرستی میں چل رہی ہے جس سے اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے یوسف جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا اور کہا کہ میں مولانا صاحب کو اپنے والد کی طرح عزت دیتی ہوں اور وہ بھی مجھے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں،مولانا طارق جمیل صرف آپ (یوسف جمیل)کے والد نہیں،وہ میرے لیے بھی باپ جیسے ہیں۔ڈاکٹر نبیہہ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اُن کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں،وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں،میرے نکاح کو ڈرامہ بنا کر پیش کرنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ مولانا کے گھر کے باہر لوگ کیوں جمع ہوئے؟کیوں اُن کے خلاف باتیں کی گئیں؟ایک باعزت عالم دین کی ساکھ کے ساتھ اس طرح کھیلنا افسوسناک ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل  نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں وضاحت دی تھی کہ اُن کے والد نے ڈاکٹر نبیہہ کا نکاح صرف ایک دینی فریضے کے تحت پڑھایا، کیونکہ مولانا اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور کسی کی درخواست رد نہیں کرتے۔یوسف جمیل کے مطابق، مولانا کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ نکاح کی تقریب میں غیر مناسب ماحول پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ شرعی لحاظ سے مولانا کو خاتون کے ساتھ ایک ہی نشست میں نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ وہ 72 برس کے بزرگ ہیں، ان کے دل میں دنیاوی خواہشات نہیں، وہ محض دینی جذبے سے یہ عمل انجام دیتے ہیں۔یوسف جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر نبیہہ نے حد سے تجاوز کیا، انہیں یہ خیال رکھنا چاہیے تھا کہ وہ کس شخصیت کے گھر نکاح کر رہی ہیں،مولانا کے گھر کا تقدس برقرار رکھنا ہر آنے والے پر لازم ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس واقعے کے بعد مولانا کو غیر ضروری دباو اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا،لوگوں نے ویڈیوز وائرل کر کے ایک بزرگ عالم کی عزت کو نقصان پہنچایا، اگر انہیں(مولانا طارق جمیل کو) معلوم ہوتا کہ اس تقریب کو اس طرح پیش کیا جائے گا تو وہ یقیناً اس کی اجازت نہ دیتے۔یوسف جمیل نے آخر میں کہا کہ ایک واقعے کی بنیاد پر کسی کی پوری زندگی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ علی نکاح کا معاملہ جو محض ایک مذہبی فریضہ تھا، اب سوشل میڈیا کے شور میں ایک بڑے تنازعے میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں احترام، حد بندی اور ذاتی زندگی کی حرمت ، سبھی پر بحث چھڑ چکی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز