Home » نسلوں کو سنوارنے کیلئے اخلاق حضور اکرم اور انکی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

نسلوں کو سنوارنے کیلئے اخلاق حضور اکرم اور انکی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

منہاج القران انٹرنیشل کے زیر اہتما م پرتگال میں سیر ت النبی کے حوالے سے سیرت النبی و امن عالم کانفرنس کا انعقاد
منہاج القران انٹرنیشل کے زیر اہتما م پرتگال میں سیر ت النبی کے حوالے سے سیرت النبی و امن عالم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں پرتگال میں منہاج القران کےصدر کاشف نذیر، سینئر نائب صدر غلام دستگیر، نائب صدر شاہ رخ سہیل ،جنرل سیکرٹری قاری امجد محمود وویمن ونگ کی صدر سمیر ا کاشف نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں معروف کاروباری شخصیت ایگزو گلوبل کے چیف ایگزیٹو محبو ب احمد ،منہاج القران یورپین کونسل کے صدر بلال اہل ،آئرلینڈ سے مرزا زاہد اسپین سے قیصر صدیق زاہد نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس کے مہمانِ خصوصی چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میںکہا کہ اپنی نسلوں کو سنوارنے کے لئے اخلاق حضور اکرم اور انکی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا ۔ اسلام کو امن، محبت، رحمت اور انسانی فلاح کا عالمگیر دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات انہی اصولوں پر استوار ہیں، جو اسے پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رحمت کا سرچشمہ بناتی ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں تجدید دین کرتے ہوئے عہد کرنا ہوگا کہ حضور اکرم نے ہمارے لئے جو راستہ متعین کیا اس پر چلیں ہم اپنا اخلاق بہتر بنائیں گے تو دنیا بہتر ہوگی۔ ڈاکٹر حسن قادری نے احادیث کے حوالہ جات سے حضور اکرم کی سیرت کے ایسے پہلو بیان فرمائے جس میں اولاد کی تربیت ،دوسروں سے احسن سلوک بارے تلقین کی گئی۔
اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی سے ملاقات میں ڈاکٹر حسن قادری نے عندیہ دیا کہ منہاج القران جلد پرتگال لزبن میں اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم کرے گا جس میں دین اور دنیا کے حوالے سے نئی نسل کو تعلیم دی جائے گی۔ منہاج القران کا یہ مشن ہے کہ تربیت کا فریضہ سرانجام دے کر نئی نسل کے اخلاق کو بہتر کرکے ان کے لیے دین اور دنیا میں کامیابیوں کی کوشش کرے۔
کانفرنس میں ، فیض عالم، سفیان یوسف، بابر نواز، فیصل اکرم، غضنفر نذیر، عمر مصطفی، عبدالباسط، ابوبکر مصطفی، عمران منور، قاسم علی صابر اور حمزہ امجد سمیت منہاج القرآن پرتگال کے ذمہ داران، عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی معزز شخصیات، خواتین اور نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے یہ کانفرنس ایک روحانی اور علمی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔
کانفرنس کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال محمد کاشف نذیر نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاءِ کا شکریہ ادا کیا، اور بالخصوص ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور ان کی شرکت کو کانفرنس کی کامیابی کا اہم پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں محبت، رواداری، اور عالمی امن کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز