دو بار کے اولمپک میڈلسٹ اور بھارت کے اسٹار جیولین تھروور نیرج چوپڑا نے شادی کر لی۔
انسٹاگرام پر نیرج نے شادی کی تصاویر شئیر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپنے خاندان کے ساتھ زندگی کا نیا باب شروع کر رہا ہوں۔ ہر اس نعمت کے لیے شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اس لمحے تک اکٹھا کیا۔
وائرل تصاویر میں نیرج کی ماں ایک رسم ادا کرتے ہوئے اسے آشیرواد دے رہی ہے۔
نیرج کے چچا نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے استقبالیہ پارٹی بھی ہوگی۔ ایتھلیٹ کے چچا کے مطابق نیرج کی بیوی ہمانی اس وقت امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔ دونوں نے ایک نجی تقریب میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی۔