نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا نیا پرفیوم جس کا نام انہوں نے "فائٹ، فائٹ، فائٹ” رکھا ہے لانچ کر دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے اپنے پرفیوم کی پروموشن کیلئے اپنے سیاسی حریف بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کی تصویر استعمال کی ہے۔ جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ پر جل بائیڈن کے ساتھ بیٹھے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایسا پرفیوم جس کا مقابلہ آپ کے دشمن بھی نہیں کر سکتے۔ ٹرمپ کے پرفیوم کی قیمت 199 ڈالر رکھی گئی ہے، جو مردوں اور خواتین دونوں کیلئے بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے جل بائیڈن کی تصویر پرفیوم کی پیکنگ یا ڈبوں پر استعمال نہیں کی ہے۔