Home » ایران میں امن لانے والا لیڈر چاہتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ناقابل قبول قرار دے دیا

ایران میں امن لانے والا لیڈر چاہتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ناقابل قبول قرار دے دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ایسے امیدوار کو قبول نہیں کریں گے جو موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسیوں کو جاری رکھے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای،آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے کو ایران کے مستقبل کے لیے ”ناقابل قبول“ قرار دیا اور کہا کہ ایران میں ایسا لیڈر چاہیے جو قوم میں اتحاد پیدا کرے اور امن قائم کرے۔انہوں نے زور دیا کہ موجودہ نظام کو چیلنج کرنے اور ایران کی پالیسیوں میں تبدیلی لانے والا شخص ان کے لیے قابل قبول ہو گا۔اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی سطح پر دیگر رہنماوں پر بھی نکتہ چینی کی۔انہوں نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ونسٹن چرچل نہیں ہیں اور برطانیہ کا رویہ مایوس کن رہا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ دشمنوں کے حملوں کے دوران کیئر سٹارمر کو امریکی اڈوں کی بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرنی چاہیے تھی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا کیئر سٹارمر کے ساتھ تعلق بہتر ہے تاہم وہ بعض اوقات اہم اقدامات کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطرناک ہے،سپین ناکام ہے اور نیٹو کے خلاف نفرت رکھتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے پاس کئی کامیاب اور مضبوط اتحادی ممالک ہیں لیکن بعض ممالک، جیسے سپین،عالمی سیکیورٹی کے لیے متفقہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایران میں قیادت کے مستقبل، عالمی سیاسی تعلقات اور نیٹو کے کردار پر عالمی سطح پر بحث اور ردعمل کو جنم دے سکتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر عالمی سیاست میں براہِ راست مداخلت اور اثرورسوخ کے لیے سرگرم ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز