ڈاکٹروں نے برین ٹیومر کا آپریشن کر دیا جبکہ مریض سرجری کے دوران موبائل استعمال کرتا ہے۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق لکھنؤ کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی سرجری کی اور ایک ٹیومر کو کامیابی سے ہٹا دیا جبکہ اس دوران مریض اپنا موبائل فون استعمال کرتا رہا۔
یہ سرجری چک گنجریا کے کلیان سنگھ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں اس وقت کی گئی جب لکھنؤ کے 56 سالہ ہریش چندر پرجاپتی کو برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور وہ سر میں درد اور بائیں ہاتھ اور ٹانگ میں کمزوری کا شکار تھے۔
مریض سرجری کے دوران ہوش میں رہا اور مختلف کام انجام دیے جیسے اپنا موبائل فون استعمال کرنا، قلم پکڑنا، اور اپنی ٹانگ کو حرکت دینا، جبکہ ڈاکٹروں نے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیا۔