ایمسٹرڈیم (اسلم مراد ) فلسطینی جھنڈے کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے پر اسرائیلی اور فلسطینی سائقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں گیارہ اسرائیلی زخمی جبکہ دو لاپتہ ہیں ۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیل کے لوکل کلب اور نیدرلینڈ کے لوکل کلب کے درمیان فٹبال میچ کھیلا جارہا ہے میچ کے دوران اسرائیلی شائقین نے فلسطین اور غزہ کے افراد کے خلاف نعرے بازی شروع کردی بعد میں باہر سڑک پر بھی فلسطین کے خلاف مظاہرہ کردیا اور اس دوران فلسطینی جھنڈے کی بھی بے حرمتی کردی اور اسے اتار کر پھینک دیا جس پر فلسلطینی شائقین بھی غصے میں آگئے اور جھگڑا شروع ہوگیا ۔
جھگڑے میں دو اسرائیلی لاپتہ جبکہ گیارہ زخمی ہیں ۔ علاقے میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لیے چھ سو پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتار ی ظاہر نہیں کی گئی دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی فضائیہ کو حکم دیا ہے کہ زخمیوں کو واپس لانے اور ان کے بہتر علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کئیے جائیں اور خصوصی طیارہ بھیج کر انہیں واپس بلایا جائے