گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وقت تک بھارت میں پرفارم نہیں کریں گے جب تک لائیو شو کا انفراسٹرکچر بہتر نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے یہ اعلان 14 دسمبر کو چندی گڑھ میں کنسرٹ کے دوران کیا، جہاں دلجیت دوسانجھ نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے فنکاروں اور مداحوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، دلجیت نے پنجابی میں کہا، بھارت میں لائیو پرفارمنس کیلئے مناسب انفراسٹرکچر کا فقدان ہے۔ کنسرٹس بہت سے لوگوں کیلئے روزی روٹی کا ایک اہم ذریعہ ہیں، لیکن وہاں کی سہولیات مناسب نہیں ہیں۔ میں بہتر انتظامات کو یقینی بناؤں گا، جیسے سنٹرل اسٹیج سیٹ اپ کے طور پر، اگلی بار ایک بہتر تجربے کیلئے میں یہاں کنسرٹ نہیں کروں گا۔
اس ایونٹ کے دوران، دلجیت نے اپنے "دل-لومیناتی” کنسرٹ کو بھارت کے نئے فِیڈے عالمی شطرنج چیمپئن گوکیش ڈومراجو کو وقف کیا، اور اس نوجوان چیمپئن کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ دلجیت کا دل-لومیناٹی انڈیا ٹور اپنے اختتام کے قریب ہے، جس میں 19 دسمبر کو ممبئی اور 29 دسمبر کو گوہاٹی میں پرفارمنس ہوں گی۔
لائیو پرفارمنس کے معیارات پر دلجیت کے جرات مندانہ موقف نے بھارت میں کنسرٹ کے مقامات کے معیار اور جدید سامعین اور فنکاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بارے میں بات چیت کو جنم دیا ہے۔