Home » ڈیرہ اسماعیل خان،دہشت گرد حملے میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار شہید،علاقے میں سرچ آپریشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان،دہشت گرد حملے میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار شہید،علاقے میں سرچ آپریشن جاری

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

ڈی آئی خان(ایگزو نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ بڈھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت چار پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی عدنان خان اور دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل عرفان خان، غلام سبحانی اور وجاہت شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل مروت گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلح دہشتگردوں نے کیا۔دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں ناکہ بندی اور تلاشی کے عمل کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ دہشتگردوں کو گرفتار یا ناکارہ بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے میں محفوظ رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ واقعہ نے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کو شدید تشویش ناک بنا دیا ہے، اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے تاکہ مزید حملوں سے بچاو کیا جا سکے۔یہ واقعہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں دہشتگردانہ حملوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز