امریکہ سے تارکین وطن کی دو فلائٹس کولمبیا پہنچ گئیں۔ دونوں طیاروں میں مجموعی طور پر دو سو ایک افراد سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ڈیپورٹ ہونے والے تارکین وطن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کولمبیا کے صدر نے کہا کہ تارکین وطن کوئی مجرم نہیں، مجرمانہ سلوک ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کولمبیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے ڈر کر بے دخل تارکین وطن کو واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ امریکی صدر نے دھمکی دی تھی اگر کولمبیا کی حکومت نے تارکین وطن کی واپسی سے انکار کیا تو برآمدات پر ٹیرف میں اضافے کے ساتھ ساتھ ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔