Home » مس یونیورس 2024 کا ٹائٹل ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے جیت لیا

مس یونیورس 2024 کا ٹائٹل ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے جیت لیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

مس یونیورس 2024 کا اعزاز ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے اپنے نام کر لیا۔ مقابلہ حسن کے 73ویں ایڈیشن میں 120 ماڈلز نے حصہ لیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سابق مس یونیورس نے وکٹوریا کے جائیر کو مس یونیورس کا تاج پہنایا۔ جس پر دیگر شریک امیدواروں نے اسٹیج پر آ کر ان کی کامیابی پر داد دی۔

وکٹوریا یہ ٹائٹل جیتنے والی ڈنمارک کی پہلی خاتون ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک کاروباری، جانوروں کے حقوق کی کارکن، اور رقاصہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

نائجیریا کی چیدیما ایڈیٹشینا، نے پہلی رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ میکسیکو کی ماریا فرنانڈا بیلتران، تھائی لینڈ کی سوچاتا چوانگری، اور وینیزویلا کی ایلیانا مارکیز بھی ٹاپ پانچ میں شامل ہوئیں۔ 28 سالہ ایلیانا مارکیز نے اس سے پہلے مس وینیزویلا بن کر تاریخ رقم کی تھی کیونکہ وہ پہلی ماں تھیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز