Home » دہلی کے معروف آشرم کا بابا جنسی بھیڑیا نکلا ،17 طالبات نے پولیس کے سامنے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

دہلی کے معروف آشرم کا بابا جنسی بھیڑیا نکلا ،17 طالبات نے پولیس کے سامنے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

دہلی(ایگزو نیوز ڈیسک)بھارت میں واقع آشرم میں ”بابوں“کے جنسی جرائم کی کہانیاں ہر دوسرے روز منظر عام پر آتی ہیں اور کئی کہانیاں تو اتنی ہوشربا اور شرمناک تھیں کہ پورے بھارت میں اودھم مچ گیا تھا،اب ایسا ہی ایک شرمناک قصہ دہلی کے معروف آشرم ”شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“کا سامنا آیا ہے جہاں پر 17 طالبات  نے ادارے کے ڈائریکٹر بابا سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کا الزام عائد کیا ہے،آشرم میں استاد کے بھیس میں چھپا  یہ”جنسی بھیڑیا “ مقدمہ درج ہونے پر فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق دہلی کے پوش علاقے ویسنت کنج میں واقع معروف تعلیمی ادارہ سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ سنگین الزامات کی زد میں آ گیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر 17 خواتین طالبات  نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے،جس کے بعد پولیس  نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق سوامی بابا طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران نہ صرف بدسلوکی کرتے رہے بلکہ ان پر نا زیبا پیغامات اور نا مناسب حرکات کا بھی الزام ہے۔کئی طالبات  نے بیان دیا کہ آشرم کے کچھ وارڈنز اور خواتین اساتذہ بھی اس معاملے میں ملوث تھے،جو انہیں دباو ڈال کر سوامی بابا کے سامنے پیش کرتے تھے۔32 میں سے 17 طالبات  نے پولیس کے سامنے کھل کر گواہی دی کہ بابا نے بارہا ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا اور جنسی طور پر شرمناک حرکات کرتے رہے۔الزامات سامنے آنے کے بعد پولیس  نے آشرم پر چھاپے مارے جہاں زیر زمین پارکنگ سے ایک والوو گاڑی برآمد ہوئی جس پر سفارتی نمبر پلیٹ لگی تھی جو جعلی نکلی،گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے تا ہم سوامی چیتنیا نندا تا حال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں اور حالیہ اطلاعات کے مطابق انہیں آگرہ کے قریب دیکھا گیا تھا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔یہ سکینڈل دہلی کے ایک بڑے تعلیمی ادارے پر نہ صرف سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے بلکہ ان اداروں کی ساکھ پر بھی کاری ضرب ہے جہاں مذہبی اور تعلیمی پردے کے پیچھے طالبات کی عزتیں غیر محفوظ نظر آ رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز