Home » خطے کے مستقبل کا فیصلہ کن موڑ،وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر کی اہم ملاقات

خطے کے مستقبل کا فیصلہ کن موڑ،وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر کی اہم ملاقات

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر جاری سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس اعلیٰ سطح ملاقات میں امریکی وفد کے ہمراہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا خیرمقدم کیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی عمل نہ صرف علاقائی امن کو مضبوط بنائے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل قوم سے اپنے خطاب میں بھی وزیراعظم شہباز شریف نے ان مذاکرات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عمل خطے کو عدم استحکام سے نکال کر پائیدار امن کی جانب لے جانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اسلام آباد اس وقت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں نہ صرف متعلقہ ممالک کے اعلیٰ سطح وفود موجود ہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی بڑی تعداد شہر میں موجود ہے اور تمام تر توجہ جاری مذاکرات اور ممکنہ نتائج پر مرکوز ہے۔ادھر ایرانی وفد پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں گذشتہ رات گئے اسلام آباد پہنچا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج دارالحکومت پہنچے،جس کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز