لاہور(اسلم مراد ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دبئی جیسا خوبصورت سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔
کرکٹ بورڈ کے چیرمین سید محسن رضا نقوی نے لاہور میں سٹیدیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سٹیڈیمز کی حالت مخدوش ہے ایک جانب ہماری کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک قذافی سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرلی جائے تو دوسری جانب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھی تذئین و آرائش مکمل کرلی جائے گی۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق قذافی سٹیڈیم کا گراونڈ سٹرکچر سٹیل سے بنایا جائے گا جو کہ دسمبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے جو کہ درست نہیں ہوسکتی اس کو پورا گرا کربنایا جائے گا ہم پرانے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نئے سٹیڈیم بھی بنارہے ہیں جن میں قابل ذکر ایبٹ آباد کا سٹیدیم ہے ۔