اتوار, نومبر 10, 2024
Home » ملتان ٹیسٹ کا چوتھا دن: انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 590 رنز بنا لیے

ملتان ٹیسٹ کا چوتھا دن: انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 590 رنز بنا لیے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری۔ مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے 556 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر. 590 رنز بنالیے اور اب مہمان ٹیم کو میزبان پر 28 رنز کر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جو روٹ اور ہیری بروک نے. چھوتھے دن کا آغاز بڑے اعتماد کے ساتھ کیا. اور ٹیم کے رنز میں تیزی سے اضافہ کیا۔ روٹ نے. اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے. اور وہ 223 پر ناقابل شکست ہیں۔ جبکہ ہیری بروک بھی ڈبل سنچری کے طرف گامزن ہیں۔ وہ 184 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

تیسرے دن کا کھیل:

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی تھی اور انگلینڈ نے میزبان کے 556 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لیے تھے۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے دن کے آغاز میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر زیک کرولی کو آوٹ کر دیا تھا۔ وہ اپنے کل کے اسکور میں صرف 14 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔ زیک کرولی کے آوٹ ہونے کے بعد جو روٹ کا ساتھ دینے کیلئے بین ڈکٹ آئے جنہوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 گیندوں پر 84 رنز بنائے، اُن کو عامر جمال نے آوٹ کیا۔ بین ڈکٹ کے بعد روٹ کا ساتھ دینے کیلئے ہیری بروک آئے اور دونوں نے جم کر پاکستانی گیند بازوں کی دھلائی کی۔ تیسرے دن کے اختتام پر روٹ ناقابل شکست 176 جبکہ ہیری 141 پر کریز پر موجود تھے۔

دوسرے دن کا کھیل:

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر. مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے ہدف کے تعاقب میں. ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے۔

انگلش بلے بازوں نے. اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا. تو کپتان اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے. اُن کا کیچ عامر جمال نے لیا۔ جس کے بعد اوپنر زیک کرولی کا ساتھ دینے کیلئے. جو روٹ آئے اور دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر پاکستانی بولروں کا مقابلہ کیا. اور دن کے اختتام پر 96 رنز بنائے۔ زیک کرولی 64 جبکہ جو روٹ 32 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل. ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں. پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سلمان علی آغا کی ناقابل شکست سنچری. اور سعود شکیل کے 82 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز کے خاتمے پر 556 رنز بنائے تھے۔

پہلے دن کا کھیل:

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں. پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے. ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو اوپنر صائم ایوب صرف 4 رنز پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا. اور ٹیم مشکل سے نکالتے ہوئے 250 رنز سے زیادہ کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان شان مسعود نے 151 رنز بنائے. اُن کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔

دونوں سیٹ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد. اسٹار بلے باز بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے. انگلش گیند بازوں کو ٹف ٹائم دیا. لیکن پہلے دن کے اختتام سے کچھ دیر پہلے. بابر اعظم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں میں 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ بابر کے جانے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کھیلنے کیلئے آئے تو پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ کل سعود شکیل 35 جبکہ نسیم شاہ صفر سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

پاکستان الیون:

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد

انگلینڈ الیون:

زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز