جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گزشتہ روز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں انہوں نے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو اس وقت چیمپئنز ٹرافی کی تیز ترین سنچری تھی۔
موجودہ چیمپئنز ٹرافی میں 22 فروری کو آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس نے انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا تھا لیکن اسی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ملر نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرکے جوش انگلس اور سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔