Home » دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستانی اداکار دانش تیمور کو اپنی چار شادیوں سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں معافی مانگنا پڑی۔

دانش تیمور ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں۔ رواں ہفتے ان کی اہلیہ، اداکارہ عائزہ خان بھی پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق ایک بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے اللہ کی طرف سے چار شادیوں کی اجازت ہے، مگر میں فی الحال ایسا نہیں کر رہا۔”

اس بیان میں لفظ "فی الحال” اور چار شادیوں کی بات پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، جس پر دانش تیمور نے معذرت کی۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، "میں جانتا ہوں کہ آپ مجھ سے ناراض ہیں۔ میرے کچھ پرستار سمجھتے ہیں کہ میں نے عائزہ کی بے عزتی کی، مگر ایسا نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں۔ الفاظ کا انتخاب شاید درست نہیں تھا، میں عموماً ‘فی الحال’ استعمال کرتا ہوں جو موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، "ہم سب کو ایک دن مرنا ہے، الحمدللہ کبھی زندگی میں کوئی تنازعہ نہیں آیا، اس معاملے کو ختم کیا جائے۔ اگر کسی کو میری بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معافی مانگتا ہوں۔ میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتا، میں نے آپ کو انٹرٹین کرنے کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہے اور چاہتا ہوں کہ آپ سب خوش رہیں جیسے میں اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ خوش ہوں۔”

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز