Home » دنانیر نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

دنانیر نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

دنانیر اور احد کے کامیاب ڈرامے کی وجہ سے دونوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، اور صارفین کی جانب سے دونوں کی کیمسٹری اور محبت کو پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے میں دونوں کی جوڑی شادی کے بندھن میں بھی بندھتی ہے۔

دنانیر مبین نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو یوٹیوب انٹرویو میں اس حوالے سے سوال کا جواب دیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ڈرامے میں ان کی اور احد رضا میر کی جوڑی کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ جوڑی حقیقت میں بھی شادی کر لے، تو آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

دنانیر نے کہا کہ میرے ذہن میں اس بارے میں دو مختلف آراء ہیں۔ ایک یہ کہ مداحوں کا ایسا سوچنا ایک خوبصورت بات ہے کیونکہ وہ اسکرین پر دکھائی جانے والی جوڑی کو حقیقت میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں، جو کہ ان کا سچا پیار ہے۔ دوسری رائے یہ ہے کہ مداحوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اداکاروں کی ذاتی زندگی ہوتی ہے، اور اسکرین پر جو رومانوی تعلقات دکھائے جاتے ہیں وہ صرف کام کا حصہ ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شائقین کو یہ شعور ہونا چاہیے کہ ہر اداکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے اور جو کچھ اسکرین پر دکھایا جاتا ہے وہ صرف ایک کردار ہوتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز