بنوں (بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں (کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 خطرناک دہشت گردوں کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا۔
’ایگزو نیوز‘ کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس نے نواز آباد تھانہ میریان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ سے تھا۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں مرنے والا ایک ملزم گذشتہ دو سال سے سی ٹی ڈی کی حراست میں تھا جبکہ دیگر دو ملزم بھی پولیس نے حال ہی میں گرفتار کئے تھے جنہیں مبینہ مقابلے کا نام دے کر انہیں پار کر دیا گیا ہے۔
بنوں میں سی ٹی ڈی ان ایکشن،کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے
14