Home » پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیر قانونی قرار،پشاور ہائیکورٹ نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا

پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیر قانونی قرار،پشاور ہائیکورٹ نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے واضح قرار دیا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو تاحال کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل فاریکس سے متعلق معاملات پالیسی اور قانون سازی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، جن پر فیصلہ کرنا عدلیہ کا نہیں بلکہ انتظامیہ اور مقننہ کا کام ہے۔
ایگزونیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے درخواست کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 متعارف کرا دیا ہے،جس کے تحت لائسنسنگ اور ریگولیشن کے لیے ایک قانونی فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے، لہٰذا درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اب غیر موثر ہو چکی ہے اور اسی بنیاد پر اسے خارج کیا جاتا ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو تاحال کوئی باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل نہیں تاہم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مراسلوں اور سرکلرز میں صرف مالی اداروں اور عوام کو اس قسم کے کاروبار میں احتیاط برتنے سے آگاہ کیا گیا ہے،ان مراسلوں میں یہ نہیں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار بذاتِ خود کوئی قابلِ سزا جرم ہے یا اس کے لیے کسی قسم کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس ٹریڈنگ کی ریگولیشن ایک پالیسی معاملہ ہے،جس کا تعلق قانون سازی سے ہے اور یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت کے مطابق کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے یا قانون بنانے کا اختیار صرف انتظامیہ اور پارلیمان کے پاس ہے۔فیصلے میں درخواست گزار کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کرپٹو ٹریڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے خدشات ظاہر کیے گئے تھے تاہم حکومت نے ان خدشات کے پیش نظر ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 کے ذریعے ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔عدالت کے مطابق کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس سے متعلق پالیسی 2025 نافذ ہونے کے بعد اس نوعیت کی درخواستیں اب غیر موثر ہو چکی ہیں،اس لیے انہیں مزید زیرِ سماعت رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز