6
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ لیا ہے، جس سے ان کی دولت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے مشہور ڈائریکٹر میتھیو وان کے ساتھ مل کر فلم اسٹوڈیو “UR•Marv” کا آغاز کیا ہے، جو ان کے کریئر کا نیا اور دلچسپ باب ہے۔
رپورٹس کے مطابق، رونالڈو کی مجموعی دولت 800 ملین ڈالرز (تقریباً 2 کھرب 19 ارب 97 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار 200 پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔ فوربز کے مطابق، وہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر ہیں، اور پچھلے سال ان کی آمدنی کا تخمینہ 260 ملین ڈالر (تقریباً 71 ارب 49 کروڑ 12 لاکھ 63 ہزار 240 پاکستانی روپے) لگایا گیا تھا۔
رونالڈو کا شمار دنیا کے کھرب پتی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، اور ان کی ہالی وڈ میں سرمایہ کاری ان کے اثاثوں میں مزید اضافہ کرے گی۔