کرسٹیانو رونالڈو میچ سے محروم:
کرسٹیانو رونالڈو میچ سے محروم رہیں گے. ان میں اتوار کو وائرل انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی.
اور وہ اس ہفتے عراق کے الشورٹا میں النصر کے ایشین چیمپئنز لیگ کے افتتاحی میچ سے محروم رہیں گے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے کلب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے. کہ النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی طبیعت آج ٹھیک نہیں تھی. اور ان میں وائرل انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔
ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ رونالڈو کو آرام کرنے اور گھر پر رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ آج ٹیم کے ساتھ عراق کا سفر نہیں کریں گے۔ ہم اپنے کپتان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔