7 یورو کا سکہ جاری:
پرتگال اپنے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں جلد 7 یورو کا سکہ جاری کرے گا۔
عالمی میڈٰیا کے مطابق. 39 سالہ فٹبالر نے اس ماہ کے شروع میں. اسکاٹ لینڈ کے خلاف یو ای ایف اے نیشنز لیگ میچ کے دوران اپنا 900 واں گول کرکے اس کھیل میں نئی تاریخ رقم کی تھی۔ مزید برآں، چار بار یورپی گولڈن شو جیتنے والے اسٹار. نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز مکمل کرنے والے شخص کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
ان تمام شاندار کامیابیوں اور ریکارڈز کے بعد پرتگال نے اعلان کیا. کہ وہ اپنے سب سے مشہور اور کامیاب فٹبالر کیلئے یہ سکہ جاری کرے گا۔ اس سکے پر پانچ بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو کی تصویر ابھری ہوگی اور اس پر سی آر 7 کا نشان بھی ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک بار لانچ ہونے کے بعد یہ سکہ ملک بھر میں بطور کرنسی قابل قبول ہو جائے گی۔