اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ارب فالورز تک پہنچنے والے پہلے شخص بن گئے۔
انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا، ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ جذبے اور اس سے اآگے کی محبت کا ثبوت ہے۔
پانچ بار بیلن ڈی آر ایوارڈ کے فاتح نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مڈیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کے بڑے سے بڑے ٹورنامنٹ میں میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور آپ کیلئے کھیلا ہے، اور اب ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے ہر قدم پر ان کے ساتھ رہنے اور ان پر بھروسہ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور کہا، آپ لوگ کامیابیوں اور ناکامیوں میں میرے ساتھ رہے، یہ سفر ہمارا سفر ہے اور ہم نے ملکر کو جو کچھ حاصل کیا اس کی کوئی حد نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پرتگالی فٹبالر نے یہ ریکارڈ اس کھیل میں 900 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے بعد بنایا۔
رونالڈو وہ مشہور شخصیت بھی ہے جس کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں اور اب اس کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کا نام “یو آر رونالڈو” ہے۔ اس کے چینل نے لانچ ہونے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز بنائے۔ اور صرف دو گھنٹے میں اتنے زیادہ فالوورز حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔