Home » پاکستانی یوٹیوبرز خبردار! یوٹیوب نے اے آئی اور ری یوزڈ کانٹینٹ پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا

پاکستانی یوٹیوبرز خبردار! یوٹیوب نے اے آئی اور ری یوزڈ کانٹینٹ پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

یوٹیوب نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 15 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ نئی پالیسی کا مقصد غیر مستند، دہرائے گئے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے بنے مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ یہ اقدام اُن کریئیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل اور تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پلیٹ فارم ان ویڈیوز کو نشانہ بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جنہیں صرف معمولی ترمیم کے بعد نئے انداز میں پیش کیا گیا ہو۔ اگرچہ یوٹیوب نے “غیر مستند” یا “دہرائے گئے” مواد کی کوئی حتمی تعریف فراہم نہیں کی، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی خاص طور پر ان چینلز کو متاثر کرے گی جو بغیر چہرے کے گیمنگ ویڈیوز، مصنوعی آوازوں یا مکمل AI سے تیار کردہ کرداروں پر انحصار کرتے ہیں۔

اس پالیسی میں AI کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس اپ ڈیٹ سے واضح ہے کہ مکمل طور پر AI پر مبنی کانٹینٹ کی مونیٹائزیشن مشکل ہو سکتی ہے۔ اس کا اثر نہ صرف ان ٹولز کی مقبولیت پر پڑے گا بلکہ اُن کریئیٹرز پر بھی جو AI اور ری یوز شدہ مواد سے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

پاکستانی یوٹیوبرز بھی اس نئی پالیسی کے تحت دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ چینلز جو گیمنگ ویڈیوز یا AI سے تیار شدہ آوازوں کا استعمال کرتے ہیں۔ کئی پاکستانی یوٹیوب چینلز ایسے بھی ہیں جن کا مواد مکمل یا جزوی طور پر دہرایا گیا یا غیر مستند ہوتا ہے، اور اب ان کی مونیٹائزیشن معطل ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز