امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف مقدمات کا فیصلہ پاکستان کی عدالتوں کو کرنا ہے۔
اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، میتھیو ملر نے کہا کہ ہم کانگریس کے خط و کتابت پر بات نہیں کرتے۔ ہم پاکستان سے انسانی حقوق کے تحفظ، جمہوری اصولوں کے نفاذ اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات انسانی حقوق کے حوالے سے اہم ہیں۔
اس سے قبل امریکا نے پاکستان کی جانب سے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کی گئی اقتصادی اصلاحات کو سراہا تھا۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی۔