6
نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال کر دی گئی ہیں۔
عدالت نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، تاہم وائس آف امریکا کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 7 وفاقی اداروں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا، جن میں وائس آف امریکا بھی شامل تھا۔
عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے۔