Home » عدالت نے شراب، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دیدیا

عدالت نے شراب، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دیدیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور اور نہ ہی ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید برآں، ایس ایس پی آپریشنز گنڈا پور کے خلاف جاری کیے گئے سابقہ وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیل رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے، جس پر جج صاحب برہم ہوگئے۔

جج مبشر حسن نے ملزم اور اس کے قانونی نمائندے کی مسلسل عدم حاضری پر غصے کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے 21 جنوری کو ہونے والی اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز