آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے پر کونسل کا بیان سامنے آگیا۔ کہا اپنے تمام ٹورنامنٹ کیلئے یکساں قوانین پر عمل پیرا ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی عدم موجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وضاحت۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے اور ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا لیکن وہ صحت کی خرابی کیوجہ سے شرکت نہ کرسکے۔
ترجمان کے مطابق آئی سی سی صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کرتا ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہ ہوں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے۔
مزید کہا کہ یہ پروٹوکول صرف چیمپئنز ٹرافی کیلئے مخصوص نہیں بلکہ تمام ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر نافذ رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے پر کونسل کا بیان سامنے آگیا
1