Home » پاکستانی عدلیہ کے رنگ ہی نرالے ،نیب کیس میں سزا مکمل کرنے والا مجرم کئی سال بعد مقدمے سے با عزت بری

پاکستانی عدلیہ کے رنگ ہی نرالے ،نیب کیس میں سزا مکمل کرنے والا مجرم کئی سال بعد مقدمے سے با عزت بری

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کا عدالتی نظام اس وقت سنگین بحران کا شکار ہے،جہاں انصاف طاقتور کے قدموں میں اور قانون کمزور کے گلے کا پھندا بن چکا ہے،سائلین انصاف کی تلاش میں مدتوں مارے مارے پھرتے ہیں تب کہیں جا کر انصاف حاصل کر پاتے ہیں ،دس سال قبل نیب کورٹ سے ملنے والی تین سال کی سزا مکمل کرنے والے ملزم کو سپریم کورٹ نے سات سال بعد مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا مکمل کرنے والے ملزم سردارحسین کو الزامات سے بری قرار دیدیا۔سردار حسین کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے جاری کیا،14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عرفان سعادت  نے تحریر کیا۔سردار حسین کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ  میں  کرپشن  پر 2015 میں سزا سنائی گئی تھی،سابق  ڈپٹی سیکریٹری سردار حسین کو 3 سال قید اور 45  لاکھ جرمانہ ہوا تھا۔سردار حسین  نے میرٹ  پر بریت  کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،تحریری فیصلے میں کہا گیا  ہے کہ سردار حسین قید بھگت کر رہا ہو چکے  ہیں،ملزم  کیخلاف کرپشن  کا کیس نہیں بنتا۔بوگس چیکس بنانے کا اعتراف کیشیر کر چکا ہے،سردار حسین کیخلاف مالی  فوائد  لینے کا کوئی ثبوت پیش  نہیں کیا گیا،سردار حسین کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،سردار حسین نے 2018  سے  سپریم  کورٹ  میں  اپیل  دائر  کر رکھی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز