آئینی عدالتوں کے قیام:
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی). اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے آئینی عدالتوں کے قیام. کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹتے ہوئے جے یو آئی (ف) سے آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا. کہ مولانا فضل الرحمان. آج نیا مجوزہ مسودہ پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کریں گے۔
دوسری جانب آئین میں مجوزہ 26ویں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے. خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں. سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کیلئے پیش کیے گئے. مجوزہ مسودوں پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز. (پی ایم ایل-این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے. نئی آئینی عدالتوں کے قیام کی اپنی تجویز کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے. اس کے بجائے موجودہ عدالتی فریم ورک کے اندر. خصوصی آئینی بینچ کی تشکیل کی حمایت کا انتخاب کیا ہے۔ یہ تبدیلی متوازی قانونی ڈھانچے کی تشکیل سے گریز کرتے ہوئے. عدالتی اصلاحات کو حل کرنے کے لیے اتفاق رائے کی عکاسی کرتی ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج بڑی اور مثبت خبروں کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام مسودات کو ایک میں ضم کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے گزشتہ روز لاہور میں جاتی امرا میں گھنٹوں طویل ملاقات کے بعد عدالتی اصلاحات سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق کیا تھا۔