Home » میتھیو ملر کی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کانگریسی ارکان کا خط بائیڈن انتظامیہ کو ملنے کی تصدیق

میتھیو ملر کی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کانگریسی ارکان کا خط بائیڈن انتظامیہ کو ملنے کی تصدیق

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ:

امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے. کہ 60 کانگریسی ارکان کی طرف سے لکھا گیا ایک خط بائیڈن انتظامیہ کو موصول ہوا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان. میتھیو ملر نے واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران. کانگریس کے خط کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا. کہ ہم اراکین کو مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

واضح رہے. کہ 24 اکتوبر کو، 62 امریکی ارکانِ کانگریس نے. صدر جو بائیڈن سے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کی وکالت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپنے خط میں، ممتاز مسلم ارکان الہان عمر اور راشدہ طلیب سمیت کانگریس کے ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا. کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی حفاظت کے حوالے سے. پاکستانی حکام سے یقین دہانیاں طلب کریں۔

خیال رہے. کہ خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں. اور انہیں 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد. درجنوں مقدمات کا سامنا ہے. جس کے بعد انہوں نے موجودہ حکمران جماعت کے اتحاد کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔

ملر نے کہا. کہ امریکہ پاکستان میں پائیدار جمہوریت دیکھنا چاہتا ہے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز