ٹیسٹ سیریز میں کامیابی:
تین سال بعد. ہوم گراونڈ پرانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر صدر. وزیراعظم کی قوم اور ٹیم کو مبارکبادپیش کی.
خوشی کے اس موقع پر. صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا. کہ آج ٹیم نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ امید ہے قومی ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
ٹیسٹ سیریز جیتنے پر. صدر اور وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہینوں کے جذبے اور ٹیم ورک کی بدولت ہم آج یہ ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو کرکٹ میں کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے. کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شاہینوں نے. انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر. تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔
آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے. 24 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا. تو ساجد خان اور نعمان علی انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ دونوں اسپنرز نے مہمان ٹیم کو 112 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔ نعمان علی نے. 6 جبکہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 33 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 36 رنز کا ہدف دیا. جسے قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔