Home » ثروت اعجاز قادری کی گرفتاری پر متضاد بیانات،قادری ہاوس پر چھاپہ،بھتہ خوری نیٹ ورک بے نقاب،سنی تحریک میں شدید اختلافات سامنے آ گئے

ثروت اعجاز قادری کی گرفتاری پر متضاد بیانات،قادری ہاوس پر چھاپہ،بھتہ خوری نیٹ ورک بے نقاب،سنی تحریک میں شدید اختلافات سامنے آ گئے

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)شہر قائدپاکستان سنی تحریک سے منسوب ایک بڑے تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی گرفتاری اور منتقلی سے متعلق متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع قادری ہاوس پر سی آئی اے اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا، جس کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھتہ خوری میں ملوث تین مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی گئی،جن میں محمد جواد قادری اور ملا شاہزیب شامل ہیں۔پولیس کے مطابق محمد جواد قادری جو پاکستان سنی تحریک کراچی کے صدر بتائے جاتے ہیں،تاجروں کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں مطلوب تھے اور انہیں قادری ہاوس سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک منظم گینگ ہے جو طویل عرصے سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ایس آئی یو پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار،متعدد میگزین اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مختلف مقدمات میں ان کے ملوث ہونے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کے مرکزی چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری سے متعلق گرفتاری کی خبروں پر شدید تضاد پایا جاتا ہے۔پولیس حکام اور ای پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو حراست میں نہیں لیا گیا اور وہ خیریت سے ہیں تا ہم بعض ذرائع کے مطابق انہیں گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا،جس پر تنظیم کے کارکنان میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں قادری ہاوس پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ثروت اعجاز قادری سمیت 20 سے زائد کارکنان اور ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا اور کارروائی کے دوران قادری ہاوس میں نصب سیکیورٹی کیمرے بھی توڑ دیے گئے۔ترجمان نے اسے تنظیم کے خلاف دباو اور ہراسانی قرار دیاتاہم سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بالکل مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے ثروت اعجاز قادری کو تین سال قبل ہی نا اہل قرار دے دیا تھا اور ان کا تنظیم سے اب کوئی تعلق نہیں۔ان کے مطابق ثروت اعجاز قادری بھتہ خور عناصر کے سرپرست ہیں اور پاکستان سنی تحریک کے موجودہ سربراہ علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی ہیں۔واقعے کے بعد شہر بھر میں سیاسی و مذہبی حلقوں میں شدید بحث جاری ہے جبکہ تاجروں اور شہریوں نے بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز