Home » کمپنی نے سینئر ملازمین کو بغیر تنخواہ کے برطرف کرنے کیلئے مکروہ جال بچھا دیا

کمپنی نے سینئر ملازمین کو بغیر تنخواہ کے برطرف کرنے کیلئے مکروہ جال بچھا دیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

ایک چینی کمپنی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے سیکڑوں ملازمین کو غیر قانونی سرگرمیاں کرنے کیلئے دھوکہ دیا تاکہ وہ انہیں بغیر تنخواہ کے ملازمت سے برطرف کر سکے۔

وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ووہان میں واقع ایک کمپنی سی آئی ٹی آئی سی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ، حال ہی میں ایک بہت بڑے اسکینڈل کا مرکز بن گئی ہے، جب کئی اہم خبر رساں اداروں نے یہ اطلاع دی کہ اس نے مبینہ طور پر 200 کے قریب سینئر ملازمین کو جرائم کا الزام لگا کر برطرف کر دیا ہے۔ جبکہ مینیجرز نے خود انہیں یہ کام کرنے پر آمادہ کیا تھا۔

بظاہر، کمپنی کوئی مالی معاوضہ پیکج پیش کیے بغیر اعلیٰ تنخواہوں والے سینئر ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہی تھی۔ اس لیے اس کا ایک سینئر مینیجر ایسے ملازمین کو "کام کے بعد آرام” کے بہانے مختلف بارز اور کلبوں میں لے جاتا تھا جہاں انہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کیلئے دھوکہ دیا جاتا تھا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز