Home » کمیٹی نے آئینی پیکج متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، خورشید شاہ کا دعویٰ

کمیٹی نے آئینی پیکج متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، خورشید شاہ کا دعویٰ

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
آئینی پیکج متفقہ طور پر منظور

آئینی پیکج متفقہ طور پر منظور:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے دعویٰ کیا ہے. کہ کمیٹی نے آئینی پیکج متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا. کہ کمیٹی نے اس بل کو قبول کر لیا ہے. جو آج بحث کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا. کہ مسودہ اب منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں. پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔ کمیٹی کی جانب سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا. پی پی پی نے 11 اکتوبر کو اپنا ڈرافٹ پبلک کیا. جس کے بعد اس نے جے یو آئی (ف) کے ساتھ اتفاق رائے کرلیا۔

جاتی امرا میں پی پی پی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف کے سربراہان کی ملاقات کے ایک دن بعد، شاہ نے جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں کو بتایا. کہ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتفاق ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی نے کہا. کہ وہ قید بانی عمران خان سے دستخط کیے بغیر اپنی تجاویز شیئر نہیں کرے گی۔

واضح رہے. کہ آئینی پیکیج قانون سازی ہے جس میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں. توسیع سمیت آئینی ترامیم کا ایک مجموعہ تجویز کیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز