کولمبیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے ڈر کر بے دخل تارکین وطن کو واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے دھمکی دی تھی اگر کولمبیا کی حکومت نے تارکین وطن کی واپسی سے انکار کیا تو برآمدات پر ٹیرف میں اضافے کے ساتھ ساتھ ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ کولمبیا کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر اب ٹرمپ سرکار نے حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کولمبیا کے صدر نے تارکین وطن کو واپس لانے والے امریکی جہازوں کی لینڈنگ پر پابندی لگا دی تھی۔ اور ٹرمپ کی دھمکی کو حلقے میں لیا تھا۔